حدیث نمبر: 5673
وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا حَسَنُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: " كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ نَرْجِعُ فَنُرِيحُ نَوَاضِحَنَا ". قَالَ حَسَنٌ: فَقُلْتُ لِجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ: فِي أِيِّ سَاعَةٍ ذَلِكَ؟ قَالَ: إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ. وَيُذْكَرُ هَذَا الْقَوْلُ عَنْ عُمَرَ، وَعَلِيٍّ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَالنُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، وَعَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، أَعْنِي فِي وَقْتِ الْجُمُعَةِ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ.حافظ ثناء اللہ
جعفر بن محمد رحمہ اللہ اپنے والد رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں اور وہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ”ہم نبی ﷺ کے ساتھ نمازِ جمعہ ادا کرتے، پھر واپس آ کر اپنے پانی کھینچنے والے جانوروں کو راحت دیتے۔“ حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے جعفر بن محمد رحمہ اللہ سے کہا: ”یہ کون سا وقت ہے؟“ فرمایا: ”سورج ڈھلنے کا۔“ یہ قول سیدنا عمر، سیدنا علی، سیدنا معاذ بن جبل، سیدنا نعمان بن بشیر اور سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہم سے منقول ہے، (میری مراد جمعہ کے وقت کے بارے میں کہ جب سورج ڈھل جائے)۔