السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: الجمع في المطر بين الصلاتين باب: بارش میں دو نمازوں کو جمع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 5558
وَبِإِسْنَادِهِ ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ كَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ الْآخِرَةِ إِذَا كَانَ الْمَطَرُ، وَأَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ وَعُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، وَأَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمَشْيَخَةَ ذَلِكَ الزَّمَانِ كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَهُمْ وَلَا يُنْكِرُونَ ذَلِكَ ".حافظ ثناء اللہ
موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ، حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ جب بارش ہوتی تو وہ مغرب اور عشا کو جمع کر لیتے تھے۔ سعید بن مسیب رحمہ اللہ، عروہ بن زبیر رحمہ اللہ، ابوبکر بن عبدالرحمن رحمہ اللہ وغیرہ حضرات بھی ان کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور وہ اس کا انکار نہیں کرتے تھے۔