السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: الجمع بين الصلاتين في السفر باب: سفر میں دو نمازوں کو جمع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 5512
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي أَبُو عَلِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الصَّفَّارُ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَجِلَ بِهِ السَّيْرُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.حافظ ثناء اللہ
(الف) نافع عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو جب سفر کی جلدی ہوتی تو مغرب و عشا کو جمع کر دیتے۔
(ب) نافع عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ جب آپ ﷺ کو جلدی ہوتی تو مغرب و عشا کو جمع کر لیتے۔ میں نے نافع سے سوال کیا تو فرمایا: شفق کے غائب ہونے کے بعد اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، آپ ایسے ہی کرتے تھے جب سفر کی جلدی ہوتی۔