حدیث نمبر: 5387
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ: سَأَلَ شَابٌّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَ يْنٍ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ، فَقَالَ: " إِنَّ هَذَا الْفَتَى يَسْأَلُنِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ، فَاحْفَظُوهُنَّ عَنِّي، مَا سَافَرْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَفَرًا قَطُّ إِلَّا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ حَتَّى يَرْجِعَ، وَشَهِدْتُ مَعَهُ حُنَيْنًا وَالطَّائِفَ فَكَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ حَجَجْتُ مَعَهُ وَاعْتَمَرْتُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: " يَا أَهْلَ مَكَّةَ، أَتِمُّوا الصَّلَاةَ، فَإِنَّا قَوْمٌ سَفْرٌ ". ثُمَّ حَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ وَاعْتَمَرْتُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ. قَالَ: " يَا أَهْلَ مَكَّةَ أَتِمُّوا فَإِنَّا قَوْمٌ سَفْرٌ، ثُمَّ حَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ وَاعْتَمَرْتُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: " يَا أَهْلَ مَكَّةَ، أَتِمُّوا فَإِنَّا قَوْمٌ سَفْرٌ "، ثُمَّ حَجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ وَاعْتَمَرْتُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ أَتَمَّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ ".
حافظ ثناء اللہ

ابونضرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک نوجوان نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے نبی ﷺ کی نمازِ سفر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ نوجوان نبی ﷺ کی سفر کی نماز کے بارے میں مجھ سے سوال کرتا ہے، تم بھی اس کو مجھ سے یاد کرلو۔ جب بھی میں نے نبی ﷺ کے ساتھ سفر کیا تو آپ ﷺ نے دو رکعات ادا کیں یہاں تک کہ واپس آگئے اور میں آپ ﷺ کے ساتھ حنین اور طائف میں حاضر تھا تو آپ ﷺ نے دو رکعات پڑھیں۔ پھر میں نے آپ ﷺ کے ساتھ حج و عمرہ بھی کیا تو آپ ﷺ نے دو رکعات پڑھیں اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”مکہ والو! تم اپنی نماز پوری کرو، ہم مسافر ہیں۔“ پھر میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج و عمرہ کیا تو انہوں نے بھی دو رکعات پڑھیں، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے پوری نماز پڑھی۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 5387
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ ابن خزيمه 1643»