السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: الرجال يأتمون بالرجل ومعهم صبيان ونساء باب: مرد ایک مرد کی اقتداء کریں اور ان کے ساتھ بچے اور عورتیں بھی ہوں
حدیث نمبر: 5161
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِيَلِيَنِي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهَى، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثَلَاثًا، وَإِيَّاكُمْ وَهَيْشَاتِ الْأَسْوَاقِ ". لَفْظُ حَدِيثِ يَحْيَى.حافظ ثناء اللہ
(الف) سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے قریب عقل مند کھڑے ہوں پھر وہ جو ان جیسے ہوں“ تین مرتبہ فرمایا اور فرمایا: ”بازاروں میں شور کرنے سے بچو۔“
(ب) محمد کی روایت میں ہے جو وہ نبی ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”میرے قریب وہ کھڑے ہوں جو عقل والے ہوں، پھر وہ جو ان جیسے ہوں پھر وہ جو ان جیسے ہوں اور تم اختلاف نہ کرو ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف پڑ جائے گا۔ بازاروں میں شور مچانے سے بچو۔“