حدیث نمبر: 5149
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَضَهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ أَتَاهُ بِلَالٌ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ فَقَالَ: " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَيُصَلِّيَ بِالنَّاسِ " فَقَالَتْ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ أَسِيفٌ وَإِنَّهُ إِنْ يَقُمْ مَقَامَكَ يَبْكِ فَلَا يَقْدِرُ عَلَى الْقِرَاءَةِ فَقَالَ: " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ " فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ " إِنَّكُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ، مُرُوا أَبَا بَكْرٍ ⦗١٣٤⦘ فَيُصَلِّيَ بِالنَّاسِ " فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَصَلَّى بِالنَّاسِ، وَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَخُطُّ بِرِجْلَيْهِ الْأَرْضَ، فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ ذَهَبَ يَتَأَخَّرُ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ: أَنْ صَلِّ، فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ وَقَعَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى جَنْبِهِ يُصَلِّي، وَأَبُو بَكْرٍ يُسْمِعُ النَّاسَ ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسَدَّدٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنِ الْأَعْمَشِ.
حافظ ثناء اللہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ بیمار ہوئے، جس میں آپ ﷺ فوت ہوئے تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آئے اور آپ ﷺ کو نماز کی اطلاع دی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ میں نے کہا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نرم دل ہیں، اگر وہ آپ ﷺ کی جگہ کھڑے ہوئے تو روئیں گے اور قرأت نہیں کر سکیں گے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابوبکر کو حکم دو۔“ تیسری یا چوتھی مرتبہ فرمایا: ”تم یوسف کی عورتوں کی طرح ہو، ابوبکر کو حکم دو وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ دو آدمیوں کے سہارے نکلے گویا میں دیکھ رہی ہوں کہ آپ ﷺ کے پاؤں کی وجہ سے زمین پر لکیریں بن رہی تھیں۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دیکھا تو پیچھے ہٹنا شروع ہوئے، آپ ﷺ نے اشارہ کیا کہ نماز پڑھاؤ۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے تھے اور نبی ﷺ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بیٹھ گئے۔ آپ ﷺ نماز پڑھا رہے تھے اور آپ ﷺ کی آواز سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں تک پہنچا رہے تھے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 5149
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ تقدم برقم 5079»