حدیث نمبر: 5120
وَرَوَاهُ مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ عَنْ شُعْبَةَ، فَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: فَإِذَا عَبْدٌ يُصَلِّي بِهِمْ فَقَالُوا لِأَبِي ذَرٍّ: تَقَدَّمْ، فَأَبَى، فَتَقَدَّمَ الْعَبْدُ فَصَلَّى بِهِمْ ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْبَخْتَرِيِّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا أَبِي، ثنا شُعْبَةُ، فَذَكَرَهُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مُعَاذٍ.
حافظ ثناء اللہ

(الف) عبداللہ بن صامت سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ ربذہ مقام پر گئے، وہاں نماز کی اقامت کہہ دی گئی اور ایک غلام ان کی امامت کرواتا تھا۔ کہا گیا: یہ ابوذر رضی اللہ عنہ ہیں۔ وہ پیچھے جانے لگا تو ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے میرے خلیل یعنی نبی ﷺ نے تین چیزوں کی وصیت کی ہے: سن، اطاعت کر، اگرچہ تمہارے اوپر حبشی غلام ہو، جو کان کٹا ہوا ہو۔“
(ب) شعبہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں ہے کہ ایک غلام ان کو نماز پڑھاتا تھا، انہوں نے ابو ذر رضی اللہ عنہ سے کہا: آگے بڑھو۔ آپ رضی اللہ عنہ نے انکار کر دیا، غلام آگے بڑھا اور نماز پڑھائی، پھر انہوں نے حدیث ذکر کی۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 5120
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ مسلم 648»