السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من تجب عليه الصلاة باب: جن لوگوں پر نماز فرض ہے ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 5089
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا وُهَيْبٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ عَلِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَحْتَلِمَ، وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يَعْقِلَ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تین بندوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے: سونے والے سے جب تک بیدار نہ ہو، بچے سے جب تک بالغ نہ ہو اور مجنون سے جب تک وہ عقل مند نہ ہو۔“