السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من جهر بها إذا كان من حوله لا يتأذى بقراءته باب: اس شخص کا بیان جس نے قراءت بآوازِ بلند کی جب اس کے اردگرد موجود لوگوں کو اس کی قراءت سے تکلیف نہ پہنچتی ہو۔
حدیث نمبر: 4711
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ زَائِدَةَ بْنِ نَشِيطٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ قَالَ: " كَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ رَفَعَ طَوْرًا وَخَفَضَ طَوْرًا، وَكَانَ يَذْكُرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ ذَلِكَ ". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عِمْرَانَ.حافظ ثناء اللہ
ابو خالد والبی فرماتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جب رات کا قیام کرتے تو کبھی قرأت بلند آواز سے اور کبھی آہستہ آواز سے کرتے اور فرماتے کہ نبی ﷺ بھی ایسے ہی کرتے تھے۔