السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من جعل بعد العشاء أربع ركعات، أو أكثر باب: اس شخص کے قول کا بیان جس نے عشاء کے بعد چار یا اس سے زیادہ رکعتیں مقرر کیں
حدیث نمبر: 4510
وَالْمَشْهُورُ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، ثنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَيْمَنَ مَوْلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ تَبِيعٍ، عَنْ كَعْبٍ قَالَ: " مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ، وَصَلَّى بَعْدَهَا أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فَأَتَمَّ رُكُوعَهُنَّ وَسُجُودَهُنَّ يَعْلَمُ مَا يَقْتَرِئُ فِيهِنَّ كَانَ لَهُ، أَوْ قَالَ: كُنَّ لَهُ بِمَنْزِلَةِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جس نے اچھی طرح وضو کیا، پھر عشاء کی نماز پڑھی اور اس کے بعد چار رکعات پڑھیں، ان کے رکوع و سجود مکمل کیے۔ (وہ جانتا ہے جو ان رکعات کی وجہ سے اس کو حاصل ہوگا؟) یا فرمایا: یہ رکعات اس کے لیے لیلۃ القدر کے برابر ہوں گی۔