السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من جعل قبل صلاة المغرب ركعتين باب: اس شخص کے قول کا بیان جس نے مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعتیں مقرر کیں
حدیث نمبر: 4494
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أنبأ الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا، أنبأ أَبُو كُرَيْبٍ، أنبأ ابْنُ الْمُبَارَكِ، وَأَبُو أُسَامَةَ، عَنْ كَهْمَسٍ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ: " بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ " ثَلَاثَةً قَالَ فِي الثَّالِثَةِ: " لِمَنْ شَاءَ " قَالَ: وَكَانَ ابْنُ بُرَيْدَةَ يُصَلِّي قَبْلَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ، كَذَا فِي رِوَايَتِنَا.حافظ ثناء اللہ
ابن مبارک اور ابو اسامہ رحمہما اللہ کھمس رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”اذان اور اقامت کے درمیان نماز ہے“ اور تیسری مرتبہ فرمایا: ”یہ اس کے لیے ہے جو چاہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ ابن بریدہ رحمہ اللہ مغرب سے پہلے دو رکعتیں ادا کیا کرتے تھے جیسا کہ گزشتہ روایت میں ہے۔