❮
❯
حدیث نمبر: 4437
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ مَوْلًى لِابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: حَدَّثَنِي يَسَارٌ مَوْلًى لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قُمْتُ أُصَلِّي بَعْدَ الْفَجْرِ، فَصَلَّيْتُ صَلَاةً كَثِيرَةً فَحَصَبَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ: يَا يَسَارُ كَمْ صَلَّيْتَ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا أَدْرِي، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: لَا دَرَيْتَ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ نُصَلِّي هَذِهِ الصَّلَاةَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْنَا تَغَيُّظًا شَدِيدًا، ثُمَّ قَالَ: " لِيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ لَا صَلَاةَ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ إِلَّا رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ " أَقَامَ إِسْنَادَهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، فَخَلَطَ فِي إِسْنَادِهِ، وَالصَّحِيحُ رِوَايَةُ ابْنِ وَهْبٍ، فَقَدْ رَوَاهُ وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ قُدَامَةَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ حُصَيْنٍ التَّمِيمِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ يَسَارٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ نَحْوَهُ..
حافظ ثناء اللہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے غلام یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں طلوعِ فجر کے بعد کھڑا نماز پڑھ رہا تھا۔ میں نے بہت ساری نماز پڑھی۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے کنکری ماری اور فرمانے لگے: اے یسار! تو نے کتنی نماز پڑھی ہے؟ میں نے کہا: مجھے معلوم نہیں۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تو سمجھا نہیں، نبی ﷺ ہماری طرف آئے اور ہم یہی نماز پڑھ رہے تھے تو آپ ﷺ ہم پر بہت زیادہ غصے ہوئے۔ پھر فرمایا: ”تمہارا حاضر غائب کو یہ بات پہنچا دے کہ طلوعِ فجر کے بعد صرف دو رکعت نماز پڑھی جا سکتی ہے۔“
عبداللہ بن وہب نے سلیمان بن بلال سے اس کی سند درست بیان کی ہے، جبکہ ابوبکر بن ابی اویس نے سلیمان بن بلال سے روایت کرتے ہوئے اس کی سند میں خلط ملط کر دیا، اور صحیح ابن وہب کی روایت ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 4437
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»