السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: طهارة الأرض من البول باب: پیشاب سے زمین کے پاک ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 4235
أنبأ أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: بَالَ أَعْرَابِيٌّ فِي الْمَسْجِدِ فَعَجَّلَ النَّاسُ إِلَيْهِ، فَنَهَاهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: " صُبُّوا عَلَيْهِ دَلْوًا مِنْ مَاءٍ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کر دیا، لوگ (اسے روکنے کے لیے) جلدی سے اس کی طرف لپکے تو نبی کریم ﷺ نے انہیں منع کر دیا اور فرمایا: ”اس پر پانی کا ایک ڈول بہا دو۔“