السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: نهي الرجال عن ثياب الحرير باب: مردوں کو ریشمی کپڑے پہننے سے منع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 4204
أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ مَحْمَوَيْهِ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ شُعْبَةُ: فَقُلْتُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَقَالَ شَدِيدًا: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِي إِيَاسٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ.حافظ ثناء اللہ
عبدالعزیز بن صہیب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا۔ شعبہ کہتے ہیں: میں نے پوچھا: کیا نبی ﷺ سے؟ تو انہوں نے زور دے کر کہا: نبی ﷺ سے، کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں ریشم پہنا وہ آخرت میں نہیں پہنے گا۔“