❮
❯
حدیث نمبر: 4160
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: " يُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ وَيُنْضَحُ بَوْلُ الْغُلَامِ مَا لَمْ يَطْعَمْ " وَفِيمَا بَلَغَنِي عَنْ أَبِي عِيسَى أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ الْبُخَارِيَّ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ: سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ لَا يَرْفَعْهُ وَهِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ يَرْفَعُهُ وَهُوَ حَافَظٌ، قُلْتُ إِلَّا أَنَّ غَيْرَ مُعَاذِ بْنِ هِشَامٍ رَوَاهُ، عَنْ هِشَامٍ مُرْسَلًا.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”بچی کے پیشاب کو دھونا چاہیے اور بچے کے پیشاب پر چھینٹے مارنے چاہئیں جب تک وہ کھانا نہ کھائیں۔“
ابو عیسیٰ (ترمذی) کہتے ہیں: میں نے امام بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: سعید بن ابی عروبہ اسے مرفوع بیان نہیں کرتے اور ہشام دستوائی اسے مرفوع بیان کرتے ہیں اور وہ حافظ ہیں۔ البتہ معاذ بن ہشام کے علاوہ دوسروں نے اسے ہشام سے مرسل بیان کیا ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 4160
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ تقدم»