حدیث نمبر: 4019
وَبِإِسْنَادِهِمَا، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ فِي السَّفَرِ بِعَشْرٍ السُّوَرِ الْأُوَلِ مِنَ الْمُفَصَّلِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِسُورَةٍ " لَمْ يَذْكُرِ الشَّافِعِيُّ السُّوَرَ وَقَالَ: بِالْعَشْرِ الْأُوَلِ.
حافظ ثناء اللہ

نافع رحمہ اللہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ وہ سفر میں صبح کی نماز میں مفصلات میں سے پہلی دس سورتیں پڑھا کرتے تھے۔ ہر رکعت میں ان میں سے ایک ایک سورت پڑھتے تھے۔
امام شافعی رحمہ اللہ نے سورتوں کا ذکر نہیں کیا بلکہ مفصلات میں سے دس سورتیں پڑھا کرتے تھے یا فرمایا: عشرِ اوّل۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ جنگ کے لیے نکلے تو سیدنا سباع بن عرفطہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ پر والی مقرر کیا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 4019
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ أخرجه مالك في الموطأ 1/82/185»