السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: قدر القراءة في صلاة الصبح باب: فجر کی نماز میں قراءت کی مقدار کا بیان
حدیث نمبر: 4017
وَبِإِسْنَادِهِمَا، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ: " صَلَّيْنَا وَرَاءَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الصُّبْحَ فَقَرَأَ فِيهَا سُورَةَ يُوسُفَ وَسُورَةَ الْحَجِّ قِرَاءَةً بَطِيئَةً قَالَ هِشَامٌ: فَقُلْتُ: وَاللهِ إِذًا لَقَدْ كَانَ يَقُومُ حِينَ يَطْلُعُ الْفَجْرُ قَالَ: " أَجَلْ ".حافظ ثناء اللہ
عبداللہ بن عامر بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی تو انہوں نے اس میں سورہ یوسف اور سورہ حج پڑھی۔ ہشام بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کی قسم! تب تو جب سورج طلوع ہوتا ہوگا تو وہ نماز میں کھڑے ہی ہوتے ہوں گے۔ انہوں نے کہا: جی ہاں۔