السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من ترك شيئا من تكبيرات الانتقالات لم يسجد سجدتي السهو باب: اس شخص کا بیان جس نے تکبیرات انتقال (ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف جاتے وقت کی تکبیرات) میں سے کوئی چیز چھوڑ دی تو وہ سجدہ سہو نہیں کرے گا
حدیث نمبر: 3861
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عِمْرَانَ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ لَا يُتِمُّ التَّكْبِيرَ " وَهَذَا عِنْدَنَا مَحْمُولٌ عَلَى أَنَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهَا عَنْهُ فَلَمْ يَسْجُدْ لَهُ.حافظ ثناء اللہ
ابن عبدالرحمن بن ابزی اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی تو آپ ﷺ تکبیر کو مکمل نہیں کرتے تھے۔
(ب) ہمارے نزدیک اس کو اس پر محمول کیا جائے گا کہ آپ ﷺ تکبیر کہنا بھول گئے۔ اس لیے آپ نے سجدہ نہ کیا۔