السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: سجدتي سورة الحج باب: سورہ حج کے دونوں سجدوں کا بیان
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ مِصْرَ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الْفَجْرَ بِالْجَابِيَةِ فَقَرَأَ السُّورَةَ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا الْحَجُّ فَسَجَدَ فِيهَا سَجْدَتَيْنِ " قَالَ نَافِعٌ: فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: " إِنَّ هَذِهِ السُّورَةَ فُضِّلَتْ بِأَنَّ فِيهَا سَجْدَتَيْنِ " وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ " يَسْجُدُ فِيهَا سَجْدَتَيْنِ " وَهَذِهِ الرِّوَايَةُ عَنْ عُمَرَ، وَإِنْ كَانَتْ عَنْ نَافِعٍ فِي مَعْنَى الْمُرْسَلِ لِتَرْكِ نَافِعٍ تَسْمِيَةَ الْمِصْرِيِّ الَّذِي حَدَّثَهُ فَالرِّوَايَةُ الْأُولَى عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ عَنْ عُمَرَ رِوَايَةٌ صَحِيحَةٌ مَوْصُولَةٌ، وَكَذَلِكَ رِوَايَةُ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَوْصُولَةٌ.حضرت نافع رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں کہ مجھے اہل مصر کے ایک شخص نے خبر دی کہ اس نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ جابیہ مقام میں صبح کی نماز پڑھی، انہوں نے سورہ الحج پڑھی تو اس میں دو سجدے کیے، حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جب انہوں نے سلام پھیرا تو فرمایا: اس سورت کو اس وجہ سے فضیلت دی گئی ہے کہ اس میں دو سجدے ہیں اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی اس میں دو سجدے کیا کرتے تھے۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے یہ روایت اگرچہ نافع کے طریق سے مرسل کے حکم میں ہے، کیونکہ نافع نے اس مصری شخص کا نام نہیں لیا جس نے انہیں یہ بیان کی، لیکن پہلی روایت جو عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر عن عمر ہے وہ صحیح موصول روایت ہے، اور اسی طرح نافع کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت بھی موصول ہے۔