السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: : البزاق في المسجد خطيئة وكفارتها دفنها باب: ”مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ اسے دفن کرنا ہے“ کے بیان میں
حدیث نمبر: 3591
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: أنبأ الْقَعْنَبِيُّ، ثنا أَبُو مَوْدُودٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حَدْرَدٍ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَبَزَقَ فِيهِ أَوْ تَنَخَّمَ فَلْيَحْفِرْ فَلْيَدْفِنْهُ فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ فَلْيَبْزُقْ فِي ثَوْبِهِ ثُمَّ لِيَخْرُجْ بِهِ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص مسجد میں آئے اور وہاں تھوک یا بلغم گرائے تو اسے مٹی میں کھود کر دبا دے۔ اگر ایسا نہیں کرسکتا تو پھر اپنے کپڑے میں تھوک لے اور جاتے وقت اسے ساتھ لے جائے۔“