السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من قال يقرأ خلف الإمام فيما يجهر فيه بالقراءة بفاتحة الكتاب وفيما يسر فيه بفاتحة الكتاب فصاعدا باب: اس قول کا بیان کہ امام کے پیچھے جہری نمازوں میں سورہ فاتحہ پڑھی جائے اور سری نمازوں میں سورہ فاتحہ اور اس سے زیادہ پڑھا جائے
حدیث نمبر: 2947
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ فِي التَّارِيخِ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَجِيهِ يَعْنِي النَّيْسَابُورِيَّ، ثنا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، أنبأ الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ " يَأْمُرُنَا بِالْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ قَالَ: وَكُنْتُ أَقُومُ إِلَى جَنْبِ أَنَسٍ فَيَقْرَأُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ، وَيُسْمِعُنَا قِرَاءَتَهُ لَنَأْخُذَ عَنْهُ " كَذَا قَالَ ⦗٢٤٤⦘.حافظ ثناء اللہ
(ا) سیدنا ثابت رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہمیں امام کے پیچھے بھی قرأت کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔ ثابت رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے پہلو میں کھڑا ہوا کرتا تھا تو وہ سورۃ فاتحہ اور مفصلات میں سے ایک سورت پڑھا کرتے تھے اور ہمیں اپنی قرأت سنایا بھی کرتے تھے تاکہ ہم ان سے یاد کر لیں
(ب) اس حدیث کو ابن خزیمہ رحمہ اللہ نے «قِرَاءَةُ خَلْفَ الْإِمَامِ» میں احمد بن سعید دارمی رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔