حدیث نمبر: 2726
أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الْفَوَارِسِ الْحَافِظُ بِبَغْدَادَ أنبأ أَبُو عَلِيِّ بْنُ الصَّوَّافِ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ يُصَلِّي لَا يُتِمُّ رُكُوعًا، وَلَا سُجُودًا، فَقَالَ لَهُ: " مُذْ كَمْ تُصَلِّي هَذِهِ الصَّلَاةَ؟ " فَقَالَ: مُنْذُ أَرْبَعِينَ سَنَةً، أَوْ قَالَ: ⦗١٧٠⦘ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا قَالَ: " مَا صَلَّيْتَ لِلَّهِ صَلَاةً مُنْذُ كَذَا وَكَذَا " قَالَ مَهْدِيٌّ وَأَحْسِبُهُ قَالَ لَهُ " لَوْ مُتَّ لَمُتَّ عَلَى غَيْرِ سُنَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الصَّلْتِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو رکوع اور سجدے کو مکمل نہیں کر رہا تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے انہیں کہا کہ تم کتنے عرصہ سے اس طرح کی نماز پڑھتے ہو؟ تو اس نے کہا: میں چالیس سال سے اس طرح نماز پڑھ رہا ہوں یا کہا کہ اتنے عرصے سے پڑھ رہا ہوں، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر تو تم نے اتنے عرصہ سے اللہ کے لیے ایک نماز بھی نہیں پڑھی۔ مہری کہتے ہیں: میں گمان کرتا ہوں کہ انہوں نے اسے کہا: اگر تو مر جائے تو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے خلاف پر تیری موت ہوگی۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 2726
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ اخرجه البخاري 389، 791، 808»