السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: السجود على الكفين ومن كشف عنهما في السجود باب: دونوں ہتھیلیوں پر سجدہ کرنے اور سجدے میں انہیں کھلا رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 2668
قَدْ مَضَى فِي السُّجُودِ عَلَى الْكَفَّيْنِ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ وَحَدِيثُ الْعَبَّاسِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.حافظ ثناء اللہ
دونوں ہتھیلیوں پر سجدہ کرنے کے حوالے سے سیدنا ابن عباس اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہم کی نبی کریم ﷺ سے مروی حدیث گزر چکی ہے۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ الْمُقْرِئُ ابْنِ الْحَمَامِيِّ بِبَغْدَادَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْخُطَبِيُّ، ثنا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ، ثنا وُهَيْبٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضْعِ الْكَفَّيْنِ وَنَصْبِ الْقَدَمَيْنِ فِي الصَّلَاةِ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا عامر بن سعد اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز میں (سجدہ کے وقت) ”ہتھیلیوں کو (بچھا کر) رکھنے اور پاؤں کو کھڑا رکھنے کا“ حکم دیا۔