السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من قال يضع يديه قبل ركبتيه باب: اس شخص کے قول کا بیان جس نے کہا کہ (سجدے میں جاتے وقت) گھٹنوں سے پہلے ہاتھ رکھے
حدیث نمبر: 2638
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَطَّةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَكَرِيَّا، ثنا مُحْرِزُ بْنُ سَلَمَةَ الْعَدَنِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ " يَضَعُ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ قَالَ: وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ ذَلِكَ " وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ وَهْبٍ، وَأَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ.حافظ ثناء اللہ
(ا) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ گھٹنوں سے پہلے اپنے ہاتھ زمین پر رکھتے تھے اور فرماتے تھے کہ نبی ﷺ اس طرح کرتے تھے ۔
(ب) ایک دوسری روایت میں ہے کہ ”جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو پہلے اپنے ہاتھ رکھے اور جب اٹھے تو ان دونوں کو ایک ساتھ اٹھائے؛ کیونکہ ہاتھ بھی سجدہ کرتے ہیں جس طرح چہرہ سجدہ کرتا ہے۔“