السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: استحباب إمرار الماء على العضد باب: بازو کے اوپری حصے (عضد) پر پانی بہانے کے استحباب کا بیان
حدیث نمبر: 257
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْفَضْلِ الْمُزَكِّي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: كُنْتُ خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ، فَكَانَ يَمُدُّ يَدَهُ حَتَّى يَبْلُغَ إِبْطَهُ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ مَا هَذَا الْوُضُوءُ؟ فَقَالَ لِي: يَا بَنِي الْفَرُّوخِ أَنْتُمْ هَاهُنَا؟ لَوْ عَلِمْتُ أَنَّكُمْ ⦗٩٤⦘ هَاهُنَا مَا تَوَضَّأْتُ هَذَا الْوُضُوءَ، سَمِعْتُ خَلِيلِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " تَبْلُغُ الْحِلْيَةُ مِنَ الْمُؤْمِنِ حَيْثُ يَبْلُغُ الْوُضُوءُ ". رَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ قُتَيْبَةَ.حافظ ثناء اللہ
ابو حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے تھا، وہ نماز کے لیے وضو کر رہے تھے۔ دورانِ وضو وہ اپنے ہاتھ کو بغلوں تک کھینچ کر لے جاتے تھے۔ میں نے ان سے کہا: اے ابوہریرہ! یہ کیسا وضو ہے؟ انہوں نے فرمایا: اے بنی فروخ! تم یہاں ہو؟ اگر مجھے علم ہوتا کہ تم یہاں ہو تو میں یہ وضو نہ کرتا، میں نے اپنے خلیل ﷺ سے سنا ہے کہ ”مومن کی سفیدی وہاں تک پہنچے گی جہاں تک وضو کا پانی لگے گا۔“