السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: القول في الركوع باب: رکوع میں پڑھی جانے والی دعاؤں کا بیان
حدیث نمبر: 2556
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا اللَّيْثُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى أَوْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ بِمَعْنَاهُ، زَادَ فِيهِ قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَكَعَ قَالَ: " سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ " ثَلَاثًا، وَإِذَا سَجَدَ قَالَ: " سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى وَبِحَمْدِهِ " ثَلَاثًا قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَهَذِهِ الزِّيَادَةُ نَخَافُ أَنْ لَا تَكُونَ مَحْفُوظَةً.حافظ ثناء اللہ
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب رکوع کرتے تو «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ» ”پاک ہے میرا رب جو عظمت والا ہے اور تمام تعریفیں اس کے لیے ہیں۔“ تین بار پڑھتے اور جب سجدہ کرتے تو «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰى وَبِحَمْدِهِ» ”پاک ہے میرا رب جو بلند تر ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں،“ تین بار پڑھتے۔
امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس زیادتی کے بارے میں ہمیں خوف ہے کہ شاید یہ محفوظ نہ ہو۔