السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب منع التطهير بالنبيذ باب: نبیذ سے پاکی حاصل کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 24
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، أنا أَبُو دَاوُدَ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ، نا بِشْرُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ كَرِهَ الْوُضُوءَ بِاللَّبَنِ، وَالنَّبِيذِ وَقَالَ: " إِنَّ التَّيَمُّمَ أَعْجَبُ إِلِيَّ مِنْهُ ".حافظ ثناء اللہ
ابن جریج نے عطاء رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے دودھ اور نبیذ کے ساتھ وضو کرنا ناپسند کیا اور فرمایا کہ تیمم کرنا مجھے اس سے زیادہ پسند ہے۔