حدیث نمبر: 2295
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ أَنَسٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ⦗٣٥⦘ كَانَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ أَخَذَهُ بِيَمِينِهِ، ثُمَّ الْتَفَتَ، فَقَالَ: " اعْدِلُوا سَوُّوا صُفُوفَكُمْ " ثُمَّ أَخَذَهُ بِيَسَارِهِ، فَقَالَ: " اعْدِلُوا سَوُّوا صُفُوفَكُمْ " قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهِ تَعَالَى: وَسَائِرُ السُّنَنِ فِي تَسْوِيَةِ الصُّفُوفِ وَكَيْفِيَّتِهَا مُخَرَّجَةٌ فِي أَبْوَابِ الْإِمَامَةِ بِمَشِيئَةِ اللهِ.
حافظ ثناء اللہ

(ا) ایک دوسری سند سے بھی یہ حدیث منقول ہے، اس میں بھی محمد بن مسلم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مذکورہ حدیث نقل کی کہ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تھے تو اس (لکڑی) کو اپنے ہاتھ میں پکڑتے، پھر (دائیں بائیں) جھانکتے، نظر دوڑاتے اور فرماتے: ”برابر ہو جاؤ، اپنی صفوں کو سیدھا کر لو“، پھر اس (لکڑی) کو اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑتے اور پھر یہ الفاظ دہراتے: ”برابر ہو جاؤ، صفوں کو سیدھا کر لو“۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 2295
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ تقدم قبله»