السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: النزول للمكتوبة باب: فرض نماز کے لیے سواری سے نیچے اترنے کا بیان
حدیث نمبر: 2222
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ الْمُنْذِرِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: هَلْ رُخِّصَ لِلنِّسَاءِ أَنْ يُصَلِّينَ عَلَى الدَّوَابِّ؟ قَالَتْ: " لَمْ يُرَخَّصْ لَهُنَّ فِي شِدَّةٍ وَلَا رَخَاءٍ " قَالَ مُحَمَّدٌ: هَذَا فِي الْمَكْتُوبَةِ ".حافظ ثناء اللہ
(ا) عطا بن ابی رباح سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا عورتوں کو سواری کے جانوروں پر نماز پڑھنے کی رخصت دی گئی ہے؟ انہوں نے فرمایا: عورتوں کو اجازت نہیں دی گئی۔ نہ ہی کسی مجبوری میں اور نہ ہی عام حالت میں۔
(ب) محمد کہتے ہیں: یہ فرض نماز کے بارے میں ہے۔