السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: الرخصة في ترك استقبالها في السفر إذا تطوع راكبا أو ماشيا باب: سفر میں سوار یا پیدل نفل پڑھنے کی صورت میں قبلہ رخ ہونے کو ترک کرنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 2204
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا سَعْدَانُ، ثنا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، أنبأ الْأَشْعَثُ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ " كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يُصَلِّيَ تَطَوُّعًا وَهُوَ يَسُوقُ الْإِبِلَ أَيْنَمَا تَوَجَّهَتْ، وَإِنْ أَتَى عَلَى سَجْدَةٍ قَرَأَهَا وَسَجَدَ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اونٹوں کو ہانکتے ہوئے جدھر بھی ان کا رخ ہوتا، نفل نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ اگر وہ آیتِ سجدہ پر پہنچتے تو اسے پڑھتے اور سجدہ کرتے تھے۔