السنن الكبرى للبيهقي
كتاب المكاتب— مکاتب کرنے کا بیان۔
باب: : تعجيل الكتابة. باب: مالِ کتابت کی ادائیگی میں جلدی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 21709
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زُهَيْرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ هَاشِمٍ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّ رَجُلًا كَاتَبَ غُلَامًا لَهُ، فَنَجَّمَهَا نُجُومًا، فَأَتَى بِمُكَاتَبَتِهِ كُلِّهَا، فَأَبَى أَنْ يَأْخُذَهَا إِلَّا نُجُومًا، فَأَتَى الْمُكَاتَبُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَرْسَلَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِلَى مَوْلَاهُ، فَجَاءَ فَعَرَضَ عَلَيْهِ ⦗٥٦٢⦘ فَأَبَى أَنْ يَأْخُذَهَا، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: " فَإِنِّي أَطْرَحُهَا فِي بَيْتِ الْمَالِ، وَقَالَ لِلْمَوْلَى: خُذْهَا نُجُومًا، وَقَالَ لِلْمُكَاتَبِ: اذْهَبْ حَيْثُ شِئْتَ ".حافظ ثناء اللہ
ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے غلام سے مقررہ حصہ پر مکاتبت کر لی، وہ اپنی مکمل مکاتبت لے کر آ گیا، اس نے لینے سے انکار کر دیا، وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے آقا کو بلایا اور قیمت پیش کی تو اس نے لینے سے انکار کر دیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: میں بیت المال میں جمع کروا دیتا ہوں۔ اور مالک سے کہا: اپنا مقرر کردہ حصہ لو اور مکاتب سے کہا: جاؤ جہاں تمہارا دل چاہے۔