السنن الكبرى للبيهقي
كتاب المدبر— مدبر کا بیان
باب: : المدبر يجوز بيعه متى شاء مالكه. باب: مدبر غلام کو اس کا مالک جب چاہے فروخت کر سکتا ہے، یہ جائز ہے۔
حدیث نمبر: 21566
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ الثِّقَةُ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، قَالَ: " سَأَلَنِي ابْنُ الْمُنْكَدِرِ: كَيْفَ كَانَ أَبُوكَ يَقُولُ فِي الْمُدَبَّرِ، أَيَبِيعُهُ صَاحِبُهُ؟ " قَالَ: قُلْتُ: " كَانَ يَبِيعُهُ إِذَا احْتَاجَ إِلَى ثَمَنِهِ "، فَقَالَ ابْنُ الْمُنْكَدِرِ: وَيَبِيعَهُ إِنْ لَمْ يَحْتَجْ..حافظ ثناء اللہ
ابن طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن منکدر رحمہ اللہ نے مجھ سے پوچھا: آپ کے والد کیا کہتے تھے، کیا مدبر غلام والا اپنا غلام فروخت کر دے؟ فرمایا: جب قیمت کی ضرورت پڑ جائے تو فروخت کر دے۔ محمد بن منکدر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: بغیر ضرورت کے بھی فروخت کر سکتا ہے۔