السنن الكبرى للبيهقي
كتاب المدبر— مدبر کا بیان
باب: : المدبر يجوز بيعه متى شاء مالكه. باب: مدبر غلام کو اس کا مالک جب چاہے فروخت کر سکتا ہے، یہ جائز ہے۔
حدیث نمبر: 21546
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ غُلَامًا عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبِيعَ بِتِسْعِمِائَةِ دِرْهَمٍ، أَوْ بِسَبْعِمِائَةِ دِرْهَمٍ. . هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ.حافظ ثناء اللہ
عطا سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنا مدبر غلام آزاد کر دیا، اس کا کوئی دوسرا مال نہ تھا تو رسول اللہ ﷺ نے ٩٠٠ یا ٧٠٠ درہم میں فروخت کر دیا۔
(ب) ابوزبیر سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی فوت ہو گیا، اس نے مدبر غلام اور قرض چھوڑا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس کو اس کے قرض میں فروخت کر دو۔“ تو انہوں نے ٨٠٠ درہم میں فروخت کر دیا۔