❮
❯
حدیث نمبر: 20805
أَخْبَرَنَا الْأُسْتَاذُ أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ، سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ؟ كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَأَبَرَّهُ "، وَقَالَ: " أَهْلُ النَّارِ كُلُّ جَوَّاظٍ عُتُلٍّ مُسْتَكْبِرٍ ". أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی ﷺ سے سنا، آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”کیا میں تمہیں اہل جنت کی خبر نہ دوں؟“ پھر فرمایا: ”ہر وہ کمزور بندہ جسے کمزور سمجھا جاتا ہے، اگر وہ اللہ پر قسم ڈال دے تو اللہ اس کی قسم پوری کر دے۔“ فرمایا: ”جہنمی ہر بدمزاج، متکبر، اکڑ کر چلنے والا ہے۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الشهادات / حدیث: 20805
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»