السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الشهادات— گواہیوں کا بیان
باب: : يحلف المدعى عليه في حق نفسه على البت، وفيما غاب عنه على نفي العلم باب: مدعا علیہ اپنے ذاتی فعل کے بارے میں قطعی قسم کھائے اور جو اس کے سامنے نہ ہوا ہو اس کے بارے میں علم نہ ہونے کی قسم کھائے۔
حدیث نمبر: 20719
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثنا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي يَحْيَى، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ حَلَّفَهُ: " احْلِفْ بِاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مَا لَهُ عِنْدَكَ شَيْءٌ " يَعْنِي لِلْمُدَّعِي.حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما رسول اللہ ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ایک آدمی سے کہا جس نے قسم اٹھائی: ”اس ذات کی قسم اٹھاؤ جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے کہ مدعی کی کوئی چیز آپ کے پاس نہیں ہے۔“