السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الشهادات— گواہیوں کا بیان
باب: : ولا يضار كاتب ولا شهيد باب: کسی کاتب اور کسی گواہ کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
حدیث نمبر: 20606
قَالَ: وَأنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي قَوْلِهِ: {وَلَا يُضَارَّ كَاتِبٌ وَلَا شَهِيدٌ} [البقرة: ٢٨٢] قَالَ: " لَا يُضَارَّ الْكَاتِبُ فَيَكْتُبَ مَا لَمْ يُؤْمَرْ بِهِ، وَلَا يُضَارَّ الشَّهِيدُ فَيَزِيدَ فِي شَهَادَتِهِ " قَالَ: وَأنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ، أنبأ سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ بِمِثْلِ ذَلِكَ.حافظ ثناء اللہ
اسماعیل بن مسلم حضرت حسن رحمہ اللہ سے اللہ کے اس قول کے بارے میں فرماتے ہیں: ﴿وَلَا يُضَارَّ كَاتِبٌ وَلَا شَهِيدٌ﴾ [سورة البقرة: 282] ”کہ کاتب اور گواہ کو تنگ نہ کیا جائے۔“
کاتب کو ایسی چیز لکھنے پر مجبور نہ کیا جائے جس کا اس کو حکم نہ دیا گیا ہو اور نہ ہی گواہ کو گواہی میں اضافے پر مجبور کیا جائے۔