السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الأيمان— قسموں کا بیان
باب: الكفارة قبل الحنث باب: قسم توڑنے سے پہلے کفارہ ادا کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ قَالَ وَحَدَّثَنِي الْقَاسِمُ الْكُلِينِيُّ، عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ، وَأنا لِحَدِيثِ الْقَاسِمِ أَحْفَظُ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أَبِي مُوسَى فَدَعَا بِمَائِدَةٍ، وَعَلَيْهَا لَحْمُ دَجَاجٍ، فَدَخَلَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَيْمِ اللهِ أَحْمَرُ، شَبِيهٌ بِالْمَوَالِي فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: " هَلُمَّ "، فَتَلَكَّأَ، قَالَ: " هَلُمَّ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُهُ " أَوْ قَالَ " أَوْ يَأْكُلُ مِنْهُ "، قَالَ: " إِنِّي وَاللهِ رَأَيْتُهُ يَأْكُلُ شَيْئًا فَقَذِرْتُهُ فَحَلَفْتُ أَنْ لَا آكُلَ مِنْهُ "، قَالَ: " فَهَلُمَّ أُخْبِرْكَ عَنْ ذَاكَ: " إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنِّي وَاللهِ لَا أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، إِلَّا كَفَّرْتُ يَمِينِي وَتَحَلَّلْتُهَا انْطَلِقُوا، فَإِنَّمَا حَمَلَكُمُ اللهُ ". كَذَا رَوَاهُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَهُوَ مِنَ الْحُفَّاظِ الْأَثْبَاتِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ وَرَوَاهُ غَيْرُهُ، عَنْهُ فَقَالُوا فِي هَذَا الْحَدِيثِ: " فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، إِلَّا أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَتَحَلَّلْتُهَا ".زہدم جرمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں قسم (کے متعلق) احادیث کو زیادہ یاد رکھتا ہوں۔ کہتے ہیں: ہم ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، انہوں نے دستر خوان منگوایا، اس پر مرغی کا گوشت تھا تو بنو تیم اللہ قبیلہ کا ایک سرخ رنگ کا آدمی داخل ہوا۔ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: ”آؤ۔“ اس نے عذر پیش کر دیا تو ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا، آپ ﷺ اس کو کھاتے تھے یا اس سے کھاتے تھے، وہ کہنے لگا: میں نے بھی اللہ کی قسم! اس کو دیکھا، کچھ ایسی چیزیں کھاتا ہے جس کی وجہ سے میں نے قسم کھائی کہ اس کا گوشت نہ کھاؤں گا۔ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: آؤ میں تمہیں خبر دیتا ہوں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر میں کسی کام پر قسم کھاتا ہوں، دوسرا اس سے بہتر ہو تو وہ کر لیتا ہوں اور اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں۔ چلو، اللہ نے تمہیں سواریاں عطا فرما دی ہیں۔“
(ب) حماد بن زید اور دوسرے فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں بہتر کام کر لیتا ہوں اور اپنی قسم کو ختم کر دیتا ہوں۔“