السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
باب: ما جاء في أكل لحوم الحمر الأهلية باب: پالتو گدھوں کا گوشت کھانے کے متعلق کیا مروی ہے۔
حدیث نمبر: 19462
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا وَهْبٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ يَوْمَ خَيْبَرَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. قَالَ الشَّيْبَانِيُّ: فَلَقِيتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهَا الْبَتَّةَ؛ لَأَنَّهَا كَانَتْ تَأْكُلُ الْعَذِرَةَ. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ. وَقَدْ عَلِمَ جَمَاعَةٌ مِنَ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ أَنَّ النَّهْيَ عَنْ ذَلِكَ وَقَعَ عَلَى التَّحْرِيمِ.حافظ ثناء اللہ
شیبانی نے ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ خیبر کے دن ہمیں سخت بھوک لگی۔ انہوں نے حدیث کو ذکر کیا ہے۔ شیبانی کہتے ہیں کہ میری ملاقات سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے ہوئی تو یہ بات میں نے ان سے ذکر کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے ”اس کے گندگی کھانے کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے حرام قرار دے دیا۔“
(ب) عباد بن عوام شیبانی سے روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کی ایک جماعت جانتی ہے کہ آپ ﷺ کا منع کرنا صراحت کے مترادف ہے۔