السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
جماع أبواب العقيقة -- باب: العقيقة سنة باب: 0عقیقہ کے ابواب کا مجموعہ۔ -- باب: عقیقہ سنت ہے۔
حدیث نمبر: 19261
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ سِيرِينَ، قَالَ: قَالَ سَلْمَانُ: الْعَقِيقَةُ مَعَ الْوَلَدِ فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ الدَّمَ وَأَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذَى. ⦗٥٠٣⦘ قَالَ مُحَمَّدٌ: حَرَصْتُ عَلَى أَنْ أَعْلَمَ مَا أَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذَى فَلَمْ أَجِدْ مَنْ يُخْبِرُنِي..حافظ ثناء اللہ
محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ”بچے کی ولادت پر عقیقہ کیا جائے، اس کی جانب سے خون بہاؤ اور اس سے تکلیف کو دور کرو۔“ محمد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ پلیدی کو دور کرنا کیا ہے، لیکن مجھے کسی نے نہ بتایا۔“