السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
باب: الرخصة في الأكل من لحوم الضحايا والإطعام والادخار باب: قربانی کے گوشت میں سے خود کھانے، دوسروں کو کھلانے اور ذخیرہ کرنے کی اجازت کا بیان۔
حدیث نمبر: 19213
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ الْمِصْرِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ الشَّاعِرِ، عَنْ أَبِي عَاصِمٍ، عَنْ سُفْيَانَ، كَمَا مَضَى فِي كِتَابِ الْأَشْرِبَةِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن بریدہ اپنے والد (سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین چیزوں سے میں نے تمہیں منع کیا تھا، اب میں تمہیں ان کا حکم دیتا ہوں: میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، اب تم زیارت کر سکتے ہو کیونکہ قبروں کی زیارت میں نصیحت ہے، میں نے تمہیں چمڑے کے بنے ہوئے برتنوں میں پینے سے منع کیا تھا، اب تم ان برتنوں میں پی سکتے ہو، لیکن نشہ آور چیز نہ پیو، اور میں نے تمہیں قربانیوں کے گوشت تین دن سے زیادہ کھانے سے منع کیا تھا، اب تم اسے کھاؤ اور اپنے سفروں میں اس سے فائدہ اٹھاؤ۔“