السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
باب: الذكاة في المقدور عليه ما بين اللبة والحلق باب: جس جانور پر قابو پایا جا سکے اسے ذبح کرنے کی جگہ سینے کی ہڈی (لبہ) اور حلق کے درمیان ہے۔
حدیث نمبر: 19126
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى، مَوْلَى ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَرِيطَةِ الشَّيْطَانِ وَهِيَ الَّتِي تُذْبَحُ فَيُقْطَعُ الْجِلْدُ، وَلَا تُفْرَى الْأَوْدَاجُ ثُمَّ تُتْرَكُ حَتَّى تَمُوتَ.حافظ ثناء اللہ
حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ اپنی سند سے روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ”شیطان کے شریطہ «شَرِيْطَةِ الشَّيْطَانِ» سے منع فرمایا ہے،“ یعنی ایسا جانور جس کی جلد کاٹی گئی ہو، رگوں سے خون نہ بہے تو ایسے ہی چھوڑ دینے کی وجہ سے مر جائے۔