حدیث نمبر: 19117
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، وأنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، قَالَا: ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدُبَ بْنَ سُفْيَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: شَهِدْتُ الْأَضْحَى مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ نَاسًا ذَبَحُوا قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَقَالَ: " مَنْ ذَبَحَ مِنْكُمْ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيُعِدْ ذَبِيحَتَهُ، وَمَنْ لَا فَلْيَذْبَحْ عَلَى اسْمِ اللهِ ". لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ الْأَعْرَابِيِّ، وَفِي رِوَايَةِ الصَّفَّارِ: فَعَلِمَ أَنَّ نَاسًا وَقَالَ: " فَلْيُعِدْ أُضْحِيَّتَهُ، وَمَنْ لَا يَكُنْ فَلْيَذْبَحْ عَلَى اسْمِ اللهِ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَابْنِ أَبِي عُمَرَ عَنْ سُفْيَانَ. فَفِي هَذِهِ الْأَخْبَارِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَيْسَ مِنَ النُّسُكِ فِي شَيْءٍ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں قربانی کے دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا کہ ایک شخص نے کہا: لوگوں نے نماز سے پہلے ہی قربانیاں کردی ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے نماز سے پہلے قربانی کردی تو اس کی جگہ دوسری قربانی کرے، اور جس نے ابھی تک قربانی نہیں کی وہ اللہ کا نام لے کر قربانی کرے۔“
(ب) صفار کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ کو لوگوں کی قربانیوں کے بارے میں علم ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کی جگہ اور قربانیاں کرو اور جس نے ابھی تک قربانی نہیں کی، وہ اللہ کا نام لے کر قربانی کرے۔“ ان احادیث سے معلوم ہوا کہ نماز سے پہلے کی ہوئی قربانی شمار نہ کی جائے گی۔