السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
باب: ما ورد النهي عن التضحية به باب: جن جانوروں کی قربانی کرنے کی ممانعت وارد ہوئی ہے ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 19096
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ، أنبأ عَلِيٌّ، أنبأ أَبُو شُعَيْبٍ، ثنا عَلِيٌّ، قَالَ: فَحَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ، قَالَ عَلِيٌّ: ثُمَّ نَظَرْنَا فَإِذَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ، قَالَ عَلِيٌّ: فَإِذَا الْحَدِيثُ يَدُورُ عَلَى حَدِيثِ شُعْبَةَ.حافظ ثناء اللہ
علی بن مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمیں روح بن عبادہ نے اسامہ بن زید سے، انہوں نے عمرو بن حارث سے، انہوں نے یزید بن ابی حبیب سے اور انہوں نے عبید بن فیروز سے یہ روایت بیان کی۔ علی کہتے ہیں: پھر ہم نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ یزید بن ابی حبیب نے اسے عبید بن فیروز سے نہیں سنا؛ ہمیں عبدالاعلیٰ نے محمد بن اسحاق سے، انہوں نے یزید بن ابی حبیب سے، انہوں نے سلیمان بن عبدالرحمن سے اور انہوں نے عبید بن فیروز سے بیان کیا۔ علی کہتے ہیں: تو یہ حدیث شعبہ کی حدیث پر گھومتی ہے۔