❮
❯
حدیث نمبر: 19074
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا وَكِيعٌ، أنبأ عُثْمَانُ بْنُ وَاقِدٍ الْعُمَرِيُّ، أنبأ كِدَامُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كِدَامٍ، عَنْ أَبِي كِبَاشٍ، قَالَ: جَلَبْتُ غَنَمًا جِذْعَانًا إِلَى الْمَدِينَةِ فَكَسَدَتْ عَلَيَّ، فَلَقِيتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ⦗٤٥٥⦘ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: نِعْمَ أَوْ نِعْمَتِ الْأُضْحِيَّةُ الْجَذَعُ مِنَ الضَّأْنِ ". قَالَ: فَانْتَهَبَهَا النَّاسُ بَلَغَنِي عَنْ أَبِي عِيسَى التِّرْمِذِيِّ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ الْبُخَارِيُّ: رَوَاهُ غَيْرُ عُثْمَانَ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَوْقُوفًا.
حافظ ثناء اللہ

ابو کباش فرماتے ہیں کہ میں مدینہ جذعہ بکریاں لے کر آیا، وہ میرے پاس فروخت نہ ہو سکیں، میری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «نِعْمَتِ الْأُضْحِيَّةُ الْجَذَعُ مِنَ الضَّأْنِ» ”بہترین قربانی بھیڑ کے جذعہ مینڈھے کی ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ لوگوں نے اس قربانی کو خرید لیا۔
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عثمان بن واقد کے علاوہ دوسروں نے اسے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے موقوف روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الضحايا / حدیث: 19074
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»