حدیث نمبر: 19010
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ فَارِسٍ، أنبأ ابْنُ عَوْنٍ، أنبأنَا أَبُو رَمْلَةَ، أنبأنَا مِخْنَفُ بْنُ سُلَيْمٍ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُقُوفٌ بِعَرَفَةَ فَقَالَ: " إِنَّ عَلَى كُلِّ أَهْلِ بَيْتٍ فِي كُلِّ عَامٍ أَضْحَاةً وَعَتِيرَةً هَلْ تَدْرِي مَا الْعَتِيرَةُ "؟ قَالَ: فَلَا أَدْرِي مَا رَدُّوا، قَالَ: " هِيَ الَّتِي يَقُولُ لَهَا النَّاسُ الرَّجَبِيَّةُ ".
حافظ ثناء اللہ

سیدنا مخنف بن سلیم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی ﷺ کے ساتھ وقوفِ عرفہ کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر گھر والوں پر ہر سال میں قربانی اور عتیرہ ہے۔ کیا تم عتیرہ کے بارے میں جانتے ہو؟“ راوی کہتے ہیں: ان کے جواب کو میں نہیں جانتا۔ پھر فرمایا: ”یہ وہ ہے جس کو لوگ رجبیہ کہتے ہیں، یعنی ایسا جانور جو ماہِ رجب میں ذبح کرنے کے لیے مخصوص کیا جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الضحايا / حدیث: 19010
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»