السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
جماع أبواب سنة الوضوء وفرضه -- باب: فرض الطهور للصلاة باب: وضو کی سنتوں اور فرائض کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: نماز کے لیے طہارت کے فرض ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 188
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ فَارِسٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْمَلِيحِ الْهُذَلِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتٍ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: " إِنَّ اللهَ لَا يَقْبَلُ صَلَاةً مِنْ غَيْرِ طَهُورٍ، وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ ".حافظ ثناء اللہ
ابو ملیح ہذلی اپنے والد (رضی اللہ عنہ) سے نقل کرتے ہیں کہ میں ایک دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ گھر میں تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بغیر پاکیزگی کے نماز قبول نہیں کرتا اور نہ ہی خیانت کے مال سے صدقہ قبول کرتا ہے۔“