السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجزية— جزیہ کا بیان
باب: الذمي يمر بالحجاز مارا لا يقيم ببلد منها أكثر من ثلاث ليال باب: ذمی حجاز سے صرف گزرتے ہوئے جائے گا، اس کے کسی شہر میں تین راتوں سے زیادہ قیام نہیں کرے گا۔
حدیث نمبر: 18762
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو عَمْرٍو إِسْمَاعِيلُ بْنُ نُجَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أَسْلَمَ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ضَرَبَ لِلْيَهُودِ وَالنَّصَارَى وَالْمَجُوسِ بِالْمَدِينَةِ إِقَامَةَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ يَتَسَوَّقُونَ بِهَا وَيَقْضُونَ حَوَائِجَهُمْ، وَلَا يُقِيمُ أَحَدٌ مِنْهُمْ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ.حافظ ثناء اللہ
اسلم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے غلام، حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے یہود، نصاریٰ اور مجوس کے لیے مدینہ میں تین دن کا قیام مقرر فرمایا، وہ اپنی ضروریات کو پورا کرتے تھے، لیکن ان میں سے کوئی بھی تین دن سے زیادہ قیام نہ کرتا تھا۔