حدیث نمبر: 18678
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ عَلَى نَصْرَانِيٍّ بِمَكَّةَ يُقَالُ لَهُ مَوْهَبٌ دِينَارًا كُلَّ سَنَةٍ، وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ عَلَى نَصَارَى أَيْلَةَ ثَلَاثَمِائَةِ دِينَارٍ كُلَّ سَنَةٍ، وَأَنْ يُضَيِّفُوا مَنْ مَرَّ بِهِمْ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ثَلَاثًا، وَأَنْ لَا يَغُشُّوا مُسْلِمًا..حافظ ثناء اللہ
ابوحویرث فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے مکہ کے نصرانی پر (جس کو موہب کہا جاتا تھا) سال میں ایک دینار مقرر فرمایا اور نبی ﷺ نے ایلہ کے عیسائیوں پر ۳۰۰ دینار سال میں مقرر کیے، ان کے پاس سے گزرنے والے مسلمانوں کی ”تین دن تک مہمانی کرنا“ مقرر فرمایا اور ”وہ کسی پر حملہ بھی نہ کریں گے۔“