❮
❯
حدیث نمبر: 18666
قَالَ: وَحَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُعَاذٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. قَالَ أَبُو دَاوُدَ فِي بَعْضِ النُّسَخِ: هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ بَلَغَنِي عَنْ أَحْمَدَ أَنَّهُ كَانَ يُنْكِرُ هَذَا الْحَدِيثَ إِنْكَارًا شَدِيدًا. قَالَ الشَّيْخُ: إِنَّمَا الْمُنْكَرُ رِوَايَةُ أَبِي مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُعَاذٍ، فَأَمَّا رِوَايَةُ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، فَإِنَّهَا مَحْفُوظَةٌ قَدْ رَوَاهَا عَنِ الْأَعْمَشِ جَمَاعَةٌ، مِنْهُمْ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، وَشُعْبَةُ، وَمَعْمَرٌ، وَجَرِيرٌ، وَأَبُو عَوَانَةَ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: عَنْ مُعَاذٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَعَثَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، أَوْ مَا فِي مَعْنَاهُ، ⦗٣٢٥⦘ وَأَمَّا حَدِيثُ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فَالصَّوَابُ كَمَا.
حافظ ثناء اللہ

مسروق سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے اور وہ نبی ﷺ سے اسی کی مثل نقل فرماتے ہیں۔
امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے بعض نسخوں میں فرمایا: یہ حدیث منکر ہے، مجھے امام احمد رحمہ اللہ سے یہ بات پہنچی ہے کہ وہ اس حدیث کا سختی سے انکار کرتے تھے۔
شیخ (امام بیہقی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: منکر تو صرف ابومعاویہ کی اعمش سے، ان کی ابراہیم سے، ان کی مسروق سے اور ان کی معاذ سے روایت ہے، رہی اعمش کی ابووائل سے اور ان کی مسروق سے روایت تو وہ محفوظ ہے، اسے اعمش سے ایک جماعت نے روایت کیا ہے، جن میں سفیان ثوری، شعبہ، معمر، جریر، ابوعوانہ، یحییٰ بن سعید اور حفص بن غیاث شامل ہیں۔ ان میں سے بعض نے ”معاذ سے“ کہا اور بعض نے کہا: ”جب نبی ﷺ نے معاذ کو یمن بھیجا“ یا اس کے ہم معنی الفاظ۔ اور اعمش کی ابراہیم سے روایت کے بارے میں درست بات وہی ہے جو ذکر ہوئی۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الجزية / حدیث: 18666