السنن الكبرى للبيهقي
كتاب السير— سیر کا بیان
باب: التفريق بين المرأة وولدها باب: (قیدی) عورت اور اس کی اولاد کے درمیان (خرید و فروخت کے ذریعے) جدائی ڈالنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 18313
وَبِإِسْنَادِهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: أَمَرَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنْ يُشْتَرَى لَهُ رَقِيقٌ وَقَالَ: " لَا يُفَرَّقُ بَيْنَ الْوَالِدِ وَوَلَدِهِ ". وَرُوِيَ هَذَا مَوْصُولًا.حافظ ثناء اللہ
حضرت ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے اپنے لیے غلام خریدنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ والد اور بچے کے درمیان تفریق نہ کی جائے۔